تاریخ شائع کریں2018 18 December گھنٹہ 16:53
خبر کا کوڈ : 387724

خلیج فارس میں سعودی عرب کی پالیسیاں ناکام ہوئی ہے

ترک ایوان صدر کے ترجمان نے
ترک ایوان صدر کے ترجمان ابراہیم کالین نے یہ بات زور دے کر کہی کہ سن دو ہزار سترہ میں سعودی عرب کی ایما پر بعض عرب ملکوں نے قطر کا اقتصادی محاصرہ شروع کیا تھا جو غیر منصفانہ اور فریب کارانہ اقدام تھا۔
خلیج فارس میں سعودی عرب کی پالیسیاں ناکام ہوئی ہے
ترک ایوان صدر کے ترجمان نے خلیج فارس کے علاقے میں سعودی عرب کی پالیسیوں کو ناکام قرار دیا ہے۔

 قطر سے شائع ہونے والے اخبار العرب سے بات چیت کرتے ہوئے ترک ایوان صدر کے ترجمان ابراہیم کالین نے یہ بات زور دے کر کہی کہ سن دو ہزار سترہ میں سعودی عرب کی ایما پر بعض عرب ملکوں نے قطر کا اقتصادی محاصرہ شروع کیا تھا جو غیر منصفانہ اور فریب کارانہ اقدام تھا۔
 انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سرکردگی میں قطر کا محاصرہ کرنے والے ملکوں کو نہ صرف یہ کہ اپنے اہداف میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا بلکہ اس قسم کی غیر منصفانہ پالیسی کے نتیجے میں قطر پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گیا ہے۔
ابراہیم کالین نے کہا کہ  سعودی عرب کی پالیسیوں سے خلیج  فارس کے ملکوں کو صرف نقصان ہی پہنچا ہے لہذا  ہمارا مشورہ یہ ہے کہ ریاض حکومت خطے میں بحران پیدا کرنے کی پالیسی فوری طور پر ترک کر دے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے پانچ جون دو ہزار سترہ کو قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع اور اس کے خلاف پابندیوں کے علاوہ  فضائی، زمینی اور سمندری رابطے توڑ لیے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcau0ney49na01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ