تاریخ شائع کریں2018 18 December گھنٹہ 14:17
خبر کا کوڈ : 387655

سوئیڈن میں یمن کے سلسلے مین ہونے والی جنگ بندی پر عمل درآمد ہوگیا

یمن کے متحارب گروہوں کے مابین سوئیڈن میں ہونے والی جنگ بندی
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے مارٹین گریفتھس نے منگل کی صبح سویرے جنگ بندی پر باضابطہ طور پر عمل درآمد ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں تشکیل پانے والی کمیٹی نے نگرانی کا اپنا کام شروع کر دیا ہے۔
سوئیڈن میں یمن کے سلسلے مین ہونے والی جنگ بندی پر عمل درآمد ہوگیا
یمن کے متحارب گروہوں کے مابین سوئیڈن میں ہونے والی جنگ بندی کا پیر اور منگل کی درمیانی رات سے آغاز ہو گیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے مارٹین گریفتھس نے منگل کی صبح سویرے جنگ بندی پر باضابطہ طور پر عمل درآمد ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں تشکیل پانے والی کمیٹی نے نگرانی کا اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

جنگ بندی کا آدھی رات سے آغاز ایسے میں ہوا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے پیر کی رات بھی تین مرتبہ الحدیدہ کے علاقے الضحی پر حملے کئے۔

یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے صدر محمد علی الحوثی نے الحدیدہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔

الحدیدہ بندرگاہ یمن کیلئے انسانی ہمدردی کے ناطے بھیجے جانے والے سامان کا اہم ترین ذریعہ شمار ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں سویئڈن میں یمن کے متحارب فریقوں کے درمیان الحدیدہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوا تھا۔

یہ مذاکرات چھے دسمبر کو یمنی فریقوں کے درمیان یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتھس کی صدارت میں سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں شروع ہوئے تھے اور تیرہ دسمبر کو الحدیدہ میں فائربندی کے بارے میں ہونے والے سمجھوتے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔

اس سے قبل یمن کے امن مذاکرات سعودی عرب کی خلاف ورزیوں کی بنا پر بارہا شکست سے دوچار ہوتے رہے ہیں۔

سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب میں واقع فوجی ٹھکانوں کو اپنے چار زلزال ایک میزائلوں کا نشانہ بنایا۔ اس حملے میں سعودی فوج کو بھاری نقصان پہنچا۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں واقع الخوبہ نامی علاقے میں سعودی فوجی ٹھکانوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا جس میں کئی سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

اس سے قبل  یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں واقع قیس نامی علاقے کی پہاڑیوں میں سعودی فوجی ٹھکانوں کو بھی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اسی طرح عسیر اور صعدہ کے درمیان واقع علب سرحدی گذرگاہ کے قریب جارح سعودی اتحاد کا حملہ بھی پسپا کر دیا۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گذشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران مغربی یمن میں واقع الحدیدہ سمیت یمن کے مختلف علاقوں پر اناسی بار بمباری کی۔
https://taghribnews.com/vdcdk50skyt0j96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ