تاریخ شائع کریں2018 18 December گھنٹہ 14:12
خبر کا کوڈ : 387652

تحریک عدم اعتماد اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے پیش کردی

اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے تحریک عدم اعتماد پیش کرتے ہوئے کہا
وزیراعظم کی جانب سے جنوری میں بریگزٹ ڈیل پر رائے شماری کو مسترد کرتے ہیں، تھریسامے نے ملک کو بدترین بحران سے دوچار کر دیا جب کہ تھریسامے پراعتماد نہیں لہٰذا ایوان زیریں حتمی فیصلہ کرے۔
تحریک عدم اعتماد اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے پیش کردی
تحریک عدم اعتماد اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے پیش کی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے تحریک عدم اعتماد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے جنوری میں بریگزٹ ڈیل پر رائے شماری کو مسترد کرتے ہیں، تھریسامے نے ملک کو بدترین بحران سے دوچار کر دیا جب کہ تھریسامے پراعتماد نہیں لہٰذا ایوان زیریں حتمی فیصلہ کرے۔

لیبر پارٹی کے جیرمی کوربن نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بریگزٹ پر رائے شماری کرسمس سے پہلے کروائی جائے۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو بریگزٹ ڈیل پر ساتھی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے تحریکِ عدم اعتماد کا سامنا ہے جب کہ وزیراعظم تھریسامے نے بریگزٹ پر رائے شماری 14 جنوری تک موخر کردی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcam0neu49nai1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ