تاریخ شائع کریں2018 18 December گھنٹہ 13:57
خبر کا کوڈ : 387634

افغانستان میں قیام امن کیلئے تمام تر کوششیں کریں گے

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا
پاکستان نے ابوظہبی میں طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں معاونت کی، دعا کریں امن لوٹ آئے اور افغان عوام پر 3 دہائیوں سے جاری آزمائش ختم ہو جب کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان سے جو بن پڑا کریں گے۔
افغانستان میں قیام امن کیلئے تمام تر کوششیں کریں گے
پاکستان کےوزیراعظم کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان سے جو ہوا کریں گے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ پاکستان نے ابوظہبی میں طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں معاونت کی، دعا کریں امن لوٹ آئے اور افغان عوام پر 3 دہائیوں سے جاری آزمائش ختم ہو جب کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان سے جو بن پڑا کریں گے۔

گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں افغان طالبان اور امریکی حکام کے درمیان افغانستان میں 17 سال سے جاری افغان جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا آغاز ہوا ہے، قبل ازیں طالبان حکام اور امریکا کے خصوصی نمائندے برائے امن زلمے خلیل زاد کے درمیان قطر میں مذاکرات کے دودور ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ طاقت کے ذریعے افغانستان میں طالبان کو ختم کرنے اور امن قائم کرنے کے بہانے اس ملک پر قابض ہوا اور 17 سال تک اس ملک کے عوام کا قتل عام کرنے کے بعد اب اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے مذاکرات کا سہارا لے رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcae0ney49nai1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ