تاریخ شائع کریں2018 17 December گھنٹہ 20:37
خبر کا کوڈ : 387420

یمن میں سعودی عرب کی شکست یقینی ہے

پارلیمنٹ میں اہلسنت کمیشن کے سربراہ " علیم یار محمدی" نے کہا
بعض افراد فکر کرتے ہیں کہ طاقت اور پیسہ کے بلبوتے پر کسی بھی ملک کو یرغمال بنا سکتے ہیں جبکہ انہیں عوامی طاقت اور ایمان کی قوت کا اندازہ ہی نہیں ہے جبکہ یہی کسی بھی قوم کی اصل طاقت ہے
یمن میں سعودی عرب کی شکست یقینی ہے
یمن میں سعودی عرب کی شکست یقینی ہے

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں اہلسنت کمیشن کے سربراہ " علیم یار محمدی" نے تقریب خبرنگار سے اپنی گفتگو میں رہبر معظّم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے اس بیان، جس میں آپ نے فرمایا" سعودی عرب سمجھتا ہے کہ کچھ ہی دنوں میں یمن پر حملہ کرکے یمن پر قبضہ کرلے گا لیکن یہ اس کی خام خیالی ہے اور سعودی عرب کو منہ کی کھانی پڑے گی،"  کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ، ایران کے خلاف 8 سالہ جنگ میں بھی دشمن یہی فکر کررہا تھا کہ بہت ہی آسانی سے ایران پر قبضہ کرلے گا لیک حقیقت اس کے بلکل برعکس ثابت ہوئی۔
انہوں نے کہا بعض افراد فکر کرتے ہیں کہ طاقت اور پیسہ کے بلبوتے پر کسی بھی ملک کو یرغمال بنا سکتے ہیں جبکہ انہیں عوامی طاقت اور ایمان کی قوت کا اندازہ ہی نہیں ہے جبکہ یہی کسی بھی قوم کی اصل طاقت ہے، ایسی وجہ سے  ہمارا ماننا ہے کہ یمنی عوام کسی بھی قوم سے کم نہیں ہے اور ہمارا یقین ہے کہ سعودی عرب اور اسکے اتحادی طاقت سے ان کو جھکا نہیں سکیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcdx50szyt0jo6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ