تاریخ شائع کریں2018 17 December گھنٹہ 18:58
خبر کا کوڈ : 387402

صدر بشار اسد کی سوڈانی صدر سے ملاقات میں باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

شام اور سوڈان کے صدور نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا
بشار اسد اور عمر البشیر کے درمیان دمشق میں ہونے والی ملاقات میں عرب ملکوں کو درپیش چیلنجوں اور بحرانوں سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔
صدر بشار اسد کی سوڈانی صدر سے ملاقات میں باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال
شام اور سوڈان کے صدور نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

بشار اسد اور عمر البشیر کے درمیان دمشق میں ہونے والی ملاقات میں عرب ملکوں کو درپیش چیلنجوں اور بحرانوں سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔
 شام اور سوڈان کے صدور نے تمام ملکوں کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے احترام کو ضروری قرار دیا۔
 سوڈان کے صدر نے اس موقع پر شام کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام کا کمزور ہونا خطے کے مفاد میں نہیں۔
 عمرالبشر نے اپنے ملک کی جانب سے شام کی حکومت اور عوام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شام کا بحران سیاسی طریقے سے حل  کر لیا جائے گا۔
 شام کے صدر بشار اسد نے سوڈانی صدر کے دورہ دمشق کو سراہتے ہوئے اسے جنگ کے خاتمے سے قبل دونوں ملکوں کے درمیان اچھے اور دوستانہ تعلقات کی بحالی کی جانب پہلا قدم قرار دیا۔
 سوڈان کے صدر عمر البشیر اتوار کی شام دمشق پہنچے جہاں صدر بشار اسد نے ان کا خیر مقدم کیا۔
https://taghribnews.com/vdcdz50sxyt0jo6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ