تاریخ شائع کریں2018 17 December گھنٹہ 18:49
خبر کا کوڈ : 387394

یمنی عوامی فورسز کا سعودی اتحاد کو دندان شکن جواب

فوجی ٹھکانوں کو اپنے تیار کردہ زلزال میزائلوں کا نشانہ بنایا
سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب میں واقع فوجی ٹھکانوں کو اپنے تیار کردہ زلزال میزائلوں کا نشانہ بنایا۔ اس حملے میں سعودی فوج کو بھاری نقصان پہنچا۔
یمنی عوامی فورسز کا سعودی اتحاد کو دندان شکن جواب
سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب میں واقع فوجی ٹھکانوں کو اپنے تیار کردہ زلزال میزائلوں کا نشانہ بنایا۔ اس حملے میں سعودی فوج کو بھاری نقصان پہنچا۔

یمن کی فوج نے الحدیدہ پر سعودی اتحاد کے حملوں کا دندان شکن جواب دیتے ہوئے جنوبی سعودی عرب میں واقع جیزان کے فوجی ٹھکانوں پر زلزال 1 قسم کے 4 میزائل داغے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں واقع قیس نامی علاقے کی پہاڑیوں میں سعودی فوجی ٹھکانوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا اور شدید گولہ باری بھی کی جس میں کئی سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اسی طرح عسیر اور صعدہ کے درمیان واقع علب سرحدی گذرگاہ کے قریب جارح سعودی اتحاد کا حملہ بھی پسپا کر دیا۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مغربی یمن میں واقع الحدیدہ پر بارہ بار بمباری کی۔

یمن کے نہتے عربوں پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔  یمن کے صوبہ البیضاء میں بھی سعودی عرب نے وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں یمن کے 2 معصوم بچے شہید  ہو گئے جبکہ ان کا باپ زخمی ہوگیا۔

سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے مختلف علاقوں پر جارحیت کا یہ سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں یمن کے حالیہ امن مذاکرات میں الحدیدہ میں فائر بندی سے اتفاق کیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کر دیا ہے  لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdn50soyt0js6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ