تاریخ شائع کریں2018 17 December گھنٹہ 14:29
خبر کا کوڈ : 387289

سعودی عرب نے امریکی سینیٹ کی قرارداد کو مسترد کردیا

امریکی سینیٹ نے سعودی ولی عہد کو جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا
امریکی سینیٹ نے سعودی ولی عہد کو جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا تھااور امریکی انتظامیہ سے یمن جنگ میں سعودی حکومت کے ساتھ فوجی تعاون ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔
سعودی عرب نے امریکی سینیٹ کی قرارداد کو مسترد کردیا
سعودی عرب نے امریکی سینیٹ کی قرارداد کو اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دے کر مسترد کردیا ۔

امریکی سینیٹ نے سعودی ولی عہد کو جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا تھااور امریکی انتظامیہ سے یمن جنگ میں سعودی حکومت کے ساتھ فوجی تعاون ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔

اس موقف پر سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جھوٹے الزامات پر مبنی امریکی سینیٹ کی قرارداد کی مذمت کرتے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی مداخلت کو مسترد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی سینٹ نے یمن جنگ کے حوالے سے سعودی عرب کے ساتھ تعاون نہ کرنے کی قرار داد منظور کی تھی اور ساتھ کہا تھا کہ سعودی ولی عہد بن سلمان جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہیں۔ تاہم امریکی صدر ٹرمپ نے ان تمام کے باوجود کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔
https://taghribnews.com/vdcg7u9wyak97x4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ