تاریخ شائع کریں2018 17 December گھنٹہ 13:58
خبر کا کوڈ : 387278

دوحہ میں امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات شروع

امریکا اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں ہورہا ہے۔
امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے حالیہ دورہ پاکستان میں امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر مشاورت کی گئی تھی۔
دوحہ میں امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات شروع
امریکا اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں ہورہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات 3 روز تک جاری رہیں گے جب کہ طالبان وفد میں طالبان قطر آفس کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے حالیہ دورہ پاکستان میں امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر مشاورت کی گئی تھی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی وفد کی قیادت نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کریں گے جب کہ طالبان وفد کی قیادت عباس استنکزئی کریں گے، مذاکرات میں پاکستان باقاعدہ طور پر شریک نہیں ہوگا جب کہ دوسرے دور میں امریکا اور طالبان کے ساتھ افغان حکومت بھی شریک ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ طاقت کے ذریعے افغانستان میں طالبان کو ختم کرنے اور امن قائم کرنے کے بہانے اس ملک پر قابض ہوا اور 17 سال تک اس ملک کے عوام کا قتل عام کرنے کے بعد اب اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے مذاکرات کا سہارا لے رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdceff8xvjh8vwi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ