تاریخ شائع کریں2018 17 December گھنٹہ 13:49
خبر کا کوڈ : 387269

پاکستان اور ایران نے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے

پاکستان اور ایران نے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تاکید کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات خاتون پاکستانی سفیر رفعت مسعود نے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور ایرانی وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے محفل سماع کے موقع پر ارنا کے ساتھ گفتگو کر تے ہوئے

اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک تمام شعبوں بالخصوص اقتصادی اور ثقافتی شعبے میں ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینےکا خواہاں ہے۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ اس ثقافتی پروگرام کے انعقاد سے ہیمں ایرانی عوام کو پاکستانی تہذیب اور روایتی موسیقی سے روشناس کرانے کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے ایران و پاکستان کے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور پاکستان کے عوام کو ایک دوسرے کے آداب اور رسم و رواج بالخصوص اپنی تہذیب کو مزید روشناس کرانا ہوگا ۔

پاکستانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ثقافتی نمائش کے انعقاد سمیت پاکستان اور ایران کے فن کاروں کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں پاک ایران تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔

پاکستانی سفیر نے گزشتہ مہینے دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ایرانی سرحدی اہلکاروں کے حوالے سے کہا کہ دہشت گرد پاکستان اور ایران کے مشترکہ دشمن ہیں اس لئے ہماری کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ مشترکہ سرحدوں پر دہشتگردانہ واقعات کو ختم کریں۔

تہران میں پاکستان کی سفیر نے اسی طرح کل رات ای سی او کے زیر اہتمام محفل سماع کے موقع پر کہا کہ ہم ایران اور پاکستان کے شاعروں علامہ اقبال اور فردوسی کے حوالے سے آئندہ ایک پروگرام منعقد کروائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcepf8xojh8vwi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ