تاریخ شائع کریں2018 16 December گھنٹہ 19:42
خبر کا کوڈ : 387054

شام میں ایک مرتبہ پھر امریکی طیاروں کی بمباری

شام کے صوبے دیرالزور کے شہر ہجین میں ایک مسجد پر بمباری کر دی
امریکی اتحاد نے سات دسمبر کو ہجین کے ایک اسپتال کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ امریکی اتحاد کے جنگی طیارے حالیہ ہفتوں کے دوران ہجین کے مختلف علاقوں پر حملے کرتے رہے ہیں۔
شام میں ایک مرتبہ پھر امریکی طیاروں کی بمباری
امریکہ کی زیرکمان داعش مخالف نام نہاد اتحاد نے مشرقی شام کے صوبے دیرالزور کے شہر ہجین میں ایک مسجد پر بمباری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے دعوی کیا ہے کہ ہجین کی مسجد پر حملہ کر کے اسے تباہ کرنے کا مقصد داعش دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا رہا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس سے قبل امریکی اتحاد نے سات دسمبر کو ہجین کے ایک اسپتال کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ امریکی اتحاد کے جنگی طیارے حالیہ ہفتوں کے دوران ہجین کے مختلف علاقوں پر حملے کرتے رہے ہیں۔

 امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف اتحاد، بحران شام کے آغاز سے اب تک دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرتا آیا ہے اور اس نے متعدد بار شامی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری اور گولہ باری کی ہے۔

شام کی حکومت، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل، دونوں سے تحریری طور پر مطالبہ کر چکی ہے کہ شام میں امریکی اتحاد کے غیر قانونی حملوں کو فوری طر پر بند کرایا جائے۔
https://taghribnews.com/vdcgnu9wtak97z4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ