تاریخ شائع کریں2018 16 December گھنٹہ 14:28
خبر کا کوڈ : 386952

افغان سیکیورٹی فورسز 25 طالبان دہشتگرد ہلاک کر دیے

طالبان کے ٹھکانوں پر دو مختلف حملوں میں 54 دہشتگرد اور عام شہری ہلاک
افغانستان میں افغان سیکیورٹی فورسز اور اتحادی افواج کی دو مشترکہ کارروائیوں میں 25 طالبان دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
افغان سیکیورٹی فورسز 25 طالبان دہشتگرد ہلاک کر دیے
افغانستان اور اتحادی افواج کے طالبان کے ٹھکانوں پر دو مختلف حملوں میں 54 دہشتگرد اور عام شہری ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں افغان سیکیورٹی فورسز اور اتحادی افواج کی دو مشترکہ کارروائیوں میں 25 طالبان دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

افغانستان کے صوبے کنڑ میں مشترکہ کارروائی کے دوران طالبان کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 20 دہشتگرد مارے گئے جب کہ 8 دہشتگرد اور 4 فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

طالبان کے ترجمان نے بتایا کہ صوبے کنڑ میں اتحادی افواج نے نہتے شہریوں کے گھروں کو بھی نشانہ بنایا جس کے باعث 17 شہری بھی ہلاک ہوئے تاہم افغان حکومت نے شہریوں کی ہلاکت کی تردید کی۔

دوسری جانب افغان صوبے ہلمند میں امریکی فوج نے ایک ڈرون حملے میں 4 مشتبہ دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا ہے تاہم ڈرون حملے میں مارے گئے جنگجوؤں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

طالبان کی جانب سے صوبے ہلمند میں ڈرون حملے میں شدت پسندوں کی ہلاکت سے متعلق تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز ان کارروائیوں کو بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccpeq1i2bq4o8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ