تاریخ شائع کریں2018 16 December گھنٹہ 14:25
خبر کا کوڈ : 386949

احسان اللہ احسان کو سرکاری مہمان بنانا شہداء کی توہین ہے

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا
پاکستان کو تکفیری دہشتگردوں اور شدت پسند عناصر نے جو زخم پہنچائے ہیں، وہ تاریخ کا تکلیف دہ اور سیاہ ترین حصہ بن چکے ہیں
احسان اللہ احسان کو سرکاری مہمان بنانا شہداء کی توہین ہے
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا ہےکہ احسان اللہ احسان کو سرکاری مہمان بنا کر شہداء کے ورثاء کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کو تکفیری دہشتگردوں اور شدت پسند عناصر نے جو زخم پہنچائے ہیں، وہ تاریخ کا تکلیف دہ اور سیاہ ترین حصہ بن چکے ہیں، دہشتگرد قومی مجرم ہیں، انہوں نے معصوم پاکستانیوں کے لہو سے ہولی کھیلی ہے اور پاکستان کے امن کو تباہ و برباد کرکے ملک کو شدید اقتصادی نقصان بھی پہنچایا ہے، ضیاء الحق سے شروع ہونے والی شدت پسندی کی وباء نے تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ پاکستان کو جن مشکلات اور تکالیف سے دوچار کیا ہے، اس کا اندازہ لگانا ناممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کا کوئی خطہ، کوئی ایک خاندان ایسا نہیں ہوگا، جو دہشتگردی سے بلاواسطہ یا بلواسطہ متاثر نہ ہوا ہو، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں ہونے والے سانحات کے مجرموں کو جلد از جلد قرار واقعی سزا دی جائے۔
https://taghribnews.com/vdci5qap3t1av32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ