تاریخ شائع کریں2018 15 December گھنٹہ 19:11
خبر کا کوڈ : 386762

ایران و ترکی کے تعلقات ہمیشہ سے زیادہ مضبوط ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دفتر کے ڈائریکٹر محمود واعظی نے کہا
صدرمملکت کے دفتر کے ڈائریکٹر نے ایران و ترکی کے تعلقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے مختلف شعبوں میں علاقائی اور عالمی سطح پر دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ پر تاکید کی۔
ایران و ترکی کے تعلقات ہمیشہ سے زیادہ مضبوط ہیں
صدرمملکت کے دفتر کے ڈائریکٹر نے ایران و ترکی کے تعلقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے مختلف شعبوں میں علاقائی اور عالمی سطح پر دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ پر تاکید کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دفتر کے ڈائریکٹر محمود واعظی نے کل انقرہ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے مابین باہمی تعاون کی اعلی کونسل کے پانچویں اجلاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئےدوطرفہ تعلقات کی توسیع کا خیرمقدم کیا اورکہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون کے فروغ کے لئے کوئی حد مقرر نہیں ہے.

محمود واعظی نے  ترک کمپنیوں کی ایران میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے لئے کوئی حد مقرر نہیں ہے.انہوں نے مزید کہا کہ ترکی ہمارا برادر اور دوست ہمسایہ ملک ہے اور ایران، ترکی کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے آمادہ ہے.

انہوں نے دونوں ممالک کے مابین طے پانے والے معاہدوں کے جلد نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی کے صدور دوطرفہ تعلقات کے امور، علاقائی اور عالمی مسائل پر مشترکہ مؤقف رکھتے ہیں.

اس موقع پر ترکی کے صدر نے ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے آئندہ دورہ ترکی سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا موقع فراہم ہوگا.
https://taghribnews.com/vdcb00bf5rhbwzp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ