تاریخ شائع کریں2018 15 December گھنٹہ 18:58
خبر کا کوڈ : 386756

صیہونی فوج واپسی مارچ پر فائرنگ سے نوجوان شہید

وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کرکے1 فلسطینی کو شہید اور 48 کو زخمی کردیا
وحشیانہ فائرنگ کرکے16 سالہ فلسطینی نوجوان محمود یوسف محمود نخله کو شہید اور 48 کو زخمی کردیا زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں
صیہونی فوج واپسی مارچ پر فائرنگ سے نوجوان شہید
صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر ایک بار پھر وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کرکے1 فلسطینی کو شہید اور 48 کو زخمی کردیا۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز اڑتیسویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ فائرنگ کرکے16 سالہ فلسطینی نوجوان محمود یوسف محمود نخله کو شہید اور 48 کو زخمی کردیا زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے جاری فلسطینیوں کے گرینڈ واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 240 سے زائد فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

 فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے گرینڈ واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔

اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اور سات سال سے جاری غزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے-

اسرائیل نے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ وہاں بنیادی اشیا کی ضرورت کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیا، ادویات اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcenp8xpjh8vfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ