تاریخ شائع کریں2018 15 December گھنٹہ 18:51
خبر کا کوڈ : 386753

یلو ویسٹ مظاہروں کا پانچواں دور شروع ہوگیا

پولیس کی مداخلت کے باعث پر تشدد شکل اختیار کر گیا
ہزاروں کی تعداد میں یلو ویسٹ مظاہرین پیرس کی سڑکوں پر اتر آئے ہیں اور وہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں
یلو ویسٹ مظاہروں کا پانچواں دور شروع ہوگیا
حکومت کی جانب سے سخت سیکورٹی کے باوجود فرانس میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف یلو ویسٹ مظاہروں کا پانچواں دور شروع اور پولیس کی مداخلت کے باعث پر تشدد شکل اختیار کر گیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں یلو ویسٹ مظاہرین پیرس کی سڑکوں پر اتر آئے ہیں اور وہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
مظاہروں کی وجہ سے شاہراہ شانزہ لیزا پر ٹریفک معطل ہے جبکہ انڈر گراؤنڈ ریلوے اسٹیشن بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔
فرانس کے صدر نے گزشتہ دنوں مظاہرین کو راضی کرنے کے لیے اپنے موقف سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے بعض مراعات دینے کا وعدہ کیا تھا  لیکن ان کے وعدے بھی عوام کو مطمئن نہیں کر سکے۔
پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف سترہ نومبر سے شروع ہونے والے مظاہرے اب حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج میں تبدیل ہو گئے ہیں۔
سترہ نومبر سے اب تک پولیس کی جانب سے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کے نتیجے میں چار مظاہرین ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbs0bffrhbwzp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ