تاریخ شائع کریں2018 15 December گھنٹہ 15:00
خبر کا کوڈ : 386682

آسٹریلیا نے بھی قدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرلیا

دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے فیصلے کی شدید مخالفت
آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے اندرونی اور بیرونی سطح پر کی جانے والی شدید مخالفت کے باوجود امریکہ کی اندھی پیروی کرتے ہوئے اپنے ملک کا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کر دیا۔
آسٹریلیا نے بھی قدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرلیا
آسٹریلیا کے سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے فیصلے کی شدید مخالفت کی ہے۔

آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے اندرونی اور بیرونی سطح پر کی جانے والی شدید مخالفت کے باوجود امریکہ کی اندھی پیروی کرتے ہوئے اپنے ملک کا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کر دیا۔
ان کے اس اعلان کے فوری بعد آسٹریلیا کی اہم شخصیات نیز سیاسی و سماجی رہنماؤں نے حکومت کے اس فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کی۔
اپوزیشن رہنما بل شورٹن نے وزیر اعظم کے اس اعلان کو ملک کے لیے ذلت آمیز پسپائی قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے یہ اقدام انتخابات میں سیاسی فائدہ اٹھانے کی غرض سے کیا ہے۔

بل شورٹن نے مزید کہا کہ قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دینا انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔
https://taghribnews.com/vdcc4eq1i2bq4e8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ