تاریخ شائع کریں2018 15 December گھنٹہ 14:53
خبر کا کوڈ : 386673

فرانس کی یلو ویسٹ تحریک انقلاب اسلامی سے متاثر

یلو ویسٹ کے نام سے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے شروع ہو گئے ہیں
یلو ویسٹ کے نام سے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے شروع ہو گئے ہیں جبکہ فرانسیسی مظاہرین کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ فرانس میں عوامی تحریک نے ایران کے اسلامی انقلاب کے زیراثر زور پکڑا ہے۔
فرانس کی یلو ویسٹ تحریک انقلاب اسلامی سے متاثر
حکومت کی جانب سے شدید ترین سیکورٹی اقدامات کے دوران پیرس میں یلو ویسٹ کے نام سے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے شروع ہو گئے ہیں جبکہ فرانسیسی مظاہرین کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ فرانس میں عوامی تحریک نے ایران کے اسلامی انقلاب کے زیراثر زور پکڑا ہے۔

 فرانسیسی میڈیا کے مطابق سیکڑوں افراد ایک بار پھر ملک کی اقتصادی صورت حال پر احتجاج کی غرض سے  یلوویسٹ مظاہروں میں شرکت کے لیے پیرس میں جمع ہو گئے۔
پولیس نے اب تک پچیس افراد کو گرفتار بھی کر لیا جن میں آٹھ کو فوری کارروائی کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا۔
 حکومت فرانس نے مظاہروں کو روکنے کے لیے ملک بھر میں سیکورٹی سخت کر دی ہے اور اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر پولیس اور پیراملٹری فورس کے اضافی دستوں کو تعینات کر دیا ہے۔
 فرانس کے صدر نے گزشتہ دنوں مظاہروں کو دبانے کے لیے عوام سے کچھ وعدے بھی کیے تھے تاہم ان کے وعدے بھی عوام کو مطمئن نہیں کر سکے۔
 پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف سترہ نومبر سے شروع ہونے والے مظاہرے اب حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج میں تبدیل ہو گئے ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ حکومت نے مظاہرین سے سختی کے ساتھ نمٹنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdccmeq112bq4e8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ