تاریخ شائع کریں2018 15 December گھنٹہ 14:31
خبر کا کوڈ : 386664

امریکہ طالبان سے بات چیت میں پاکستان کی مدد چاہتا ہے

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ 2018 کے الیکشن صاف اور شفاف ہوئے۔
آج امریکا اور طالبان کی بات چیت ہو رہی ہے جو پاکستان نے ہی کرائی ہے عمران خان نے کہا کہ ڈومور کہنے والا امریکا ہم سے مدد مانگ رہا ہے،کہتا ہے افغانستان میں طالبان سے بات چیت کراو۔
امریکہ طالبان سے بات چیت میں پاکستان کی مدد چاہتا ہے
پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ 2018 کے الیکشن صاف اور شفاف ہوئے۔

پشاور میں صوبائی حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کی تقریب سے خطاب میں پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج امریکا اور طالبان کی بات چیت ہو رہی ہے جو پاکستان نے ہی کرائی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ڈومور کہنے والا امریکا ہم سے مدد مانگ رہا ہے،کہتا ہے افغانستان میں طالبان سے بات چیت کراو۔

انہوں نے کہا کہ جب میں کہتا تھاکہ یہ مسئلہ بات چیت کے بغیر حل نہیں ہوسکتا تو مجھے طالبان خان بنادیا گیا۔

پاکستان کےوزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کے دیگر ملکوں کے مقابلے میں سب سے کم ٹیکس دیا جاتا ہے، 21 کروڑ پاکستانیوں میں 72 ہزار لوگ ماہانہ 2 لاکھ روپے کی آمدنی ظاہر کرتے ہیں، ایک وقت تھا کہ بیوروکریٹ کی ماہانہ تنخواہ سے 70 تولہ سونا خریدا جاسکتا تھا لیکن اب وزیر اعظم کو جو تنخواہ ملتی ہے اس سے بنی گالہ کا خرچہ بھی نہیں نکل سکتا۔
https://taghribnews.com/vdcceeq102bq4e8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ