تاریخ شائع کریں2018 15 December گھنٹہ 14:27
خبر کا کوڈ : 386660

کشمیر میں 3 نوجوان شہید کے بعدحالات سخت کشیدہ ہو گئے

کشمیرمیں تین عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد حالات سخت کشیدہ
ہندوستان کے زیرانتظام جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں آج صبح عسکریت پسندوں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک اور دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔
کشمیر میں 3 نوجوان شہید کے بعدحالات سخت کشیدہ ہو گئے
کشمیرمیں تین عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد حالات سخت کشیدہ ہو گئے ہیں۔

ہندوستان کے زیرانتظام جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں آج صبح عسکریت پسندوں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک اور دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ ہفتہ کی صبح ہوئے تصادم میں سکیورٹی فورسز نے حزب المجاہدین  کے کمانڈر ظہور ٹھوکر سمیت تین عسکریت پسند وں کو ہلاک کیا ہے۔

واضح رہے کہ موسٹ وانٹیڈ عسکریت پسند ظہور ٹھوکر پہلے فوج میں تھا اور 2016 میں عسکریت پسندوں کے ساتھ شامل ہوا۔

تین کشمیریوں کی ہلاکت کے خلاف علاقہ کے نوجوانوں نے سکیورٹی فورسز پر پتھراو کیا اس تصادم میں ایک عام شہری کی موت کی  بھی خبریں گشت کر رہی ہیں۔

فی الحال علاقہ میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی اور سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے لیکن اس کے باوجود حالات کشیدہ ہیں۔
https://taghribnews.com/vdciqqaput1avq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ