تاریخ شائع کریں2018 14 December گھنٹہ 19:01
خبر کا کوڈ : 386437

ایران اور پاکستان کے مشترکہ سرحدی کمیشن کے اجلاس کا اختتام

سرحدی سیکورٹی کے بارے میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط
دونوں ممالک کے عہدیداروں نے تیل، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور سرحد کے دونوں جانب دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے سیکورٹی کے سخت اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ایران اور پاکستان کے مشترکہ سرحدی کمیشن کے اجلاس کا اختتام
ایران اور پاکستان کے درمیان سرحدی سیکورٹی کے بارے میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔

مفاہمتی یادداشت پر یہ دستخط ایران اور پاکستان کے مشترکہ سرحدی کمیشن کے سہ روزہ اجلاس کے اختتام پر زاہدان میں کیے گئے۔
دونوں ممالک کے عہدیداروں نے تیل، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور سرحد کے دونوں جانب دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے سیکورٹی کے سخت اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر برائے سیکورٹی محمد ہادی مرعشی نے کہا کہ سہ روزہ اجلاس میں ایرانی سرحدی محافظوں کے اغوا کا معاملہ سب سے زیادہ زیر بحث رہا اور پاکستان نے اس سلسلے میں مزید کوششوں کی یقین دہانی کرائی۔
واضح رہے کہ پندرہ اکتوبر کو ایران کی میرجاوہ سرحد پر زیروپوائنٹ علاقے سے انقلاب مخالف شرپسند و دہشت گرد عناصر نے بارہ ایرانی سرحدی محافظوں کو اغوا کر کے پاکستان منتقل کر دیا تھا بعدازاں جن میں سے پانچ کو آزاد کر دیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdcaeine049nay1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ