تاریخ شائع کریں2018 14 December گھنٹہ 18:51
خبر کا کوڈ : 386434

امریکہ میں 40 ہزار افراد فائرنگ سے ہلاک ہوگئے

مختلف واقعات میں ہلاک ہوئے اور یہ تعداد 40 سال میں ایک ریکارڈ ہے
امریکہ میں 2017 میں 40 ہزار افراد فائرنگ کے مختلف واقعات میں ہلاک ہوئے اور یہ تعداد 40 سال میں ایک ریکارڈ ہے۔
امریکہ میں 40 ہزار افراد فائرنگ سے ہلاک ہوگئے
امریکہ میں 2017 میں 40 ہزار افراد فائرنگ کے مختلف واقعات میں ہلاک ہوئے اور یہ تعداد 40 سال میں ایک ریکارڈ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں 2017 میں 40 ہزار افراد فائرنگ کے مختلف واقعات میں ہلاک ہوئے اور یہ تعداد 40 سال میں ایک ریکارڈ ہے۔ سی این این کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس (2017) میں امریکی ریاستوں میں بندوق سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 39 ہزار 7 سو 73 ہے، جن میں سے 23 ہزار 8 سو 54 افراد نے خود کشی کی۔ اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں میں مسلح شخص کے اپنے اہل خانہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرنے کے واقعات سب سے زیادہ ہیں۔ اور اگر رنگ و نسل کی بنیاد پر ان واقعات کا تجزیہ کیا جائے تو 40 ہزار میں سے 24 ہزار سفید فام لوگ ہیں، خودکشی میں بھی سفید فام کی تعداد زیادہ ہے۔

چوری، رہزنی اور مختلف حملوں میں 109 ہلاک ہوئے، اسکولوں میں ہونے والے حملے اس کے علاوہ ہیں۔ اسکولوں میں ہونے والے حملوں کے محرکات میں بھی زیادہ تر ذہنی امراض کا عمل دخل رہا ہے جب کہ شکاگو میں کچھ واقعات گینگ وار کے بھی ہوئے۔

اسلحے کی بندش کے لیے کام کرنے والے نجی ادارے نے حکومت سے اسلحہ سازی، غیر قانونی فروخت اور لائسنس کے حصول کو مزید سخت کرنے کے لیے قانون سازی کرنے اور ضروری اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے آگاہی مہم کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchx-nxk23n6kd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ