تاریخ شائع کریں2018 14 December گھنٹہ 14:49
خبر کا کوڈ : 386376

صیہونی حکومت علاقائی مشکلات کی اصل جڑ ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا
ناجائز صیہونی حکومت جو علاقائی مشکلات اور بحرانوں کی اصل جڑ ہے وہ انتہائی بے شرمی اور مضحکہ خیز انداز میں علاقائی استحکام کے لئے پریشان ہونے کا ڈرامہ کررہی ہے۔
صیہونی حکومت علاقائی مشکلات کی اصل جڑ ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ناجائز صیہونی حکام کا مکروہ خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کے اس بیان پر کہ ایران کے اندر فوجی کارروائی کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا سخت ردعمل دکھایا ہے۔ بہرام قاسمی نے اپنے بیان میں کہا کہ ناجائز صیہونی حکومت جو علاقائی مشکلات اور بحرانوں کی اصل جڑ ہے وہ انتہائی بے شرمی اور مضحکہ خیز انداز میں علاقائی استحکام کے لئے پریشان ہونے کا ڈرامہ کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف قدم اٹھانے کے لئے صہیونیوں جیسے جابر اور فاسد حکمرانوں میں جرات نہیں تاہم ایران جیسے خودمختار اور آزاد ملک کے خلاف ایسی ہرزہ سرائیاں دھمکیوں کے زمرے میں آتی ہیں جنہیں ہم یقینی طور پر عالمی فورم پراٹھائیں گے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ خطے کے مسائل و مشکلات اور بحرانوں کی اصل وجہ صہیونیوں کی جارحیت اور ان کا ناجائز قبضہ ہے. صیہونیوں نے مشرق وسطی میں غریب قوموں پر متعدد جنگیں مسلط کیں، بے گناہ انسانوں کا قتل عام کیا اور اب ڈرامائی انداز میں خطے کے استحکام کے لئے پریشانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی حکمران آج مقبوضہ علاقوں میں اسلامی مزاحمتی فرنٹ اور گروہوں کے سامنے بے بس ہوچکے ہیں اور انھیں اس بات کا بھی اچھی طرح علم ہے کہ وہ ایران کی بڑھتی ہوئی دفاعی اور عسکری طاقت کے پیش نظر ہمیں نہیں ڈرا سکتے بلکہ ہم تمام ممکنہ خطرات کا ایسا دندان شکن جواب دیں گے جس سے دشمن کو پچھتاوا ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdccmeq1e2bq418.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ