تاریخ شائع کریں2018 14 December گھنٹہ 14:42
خبر کا کوڈ : 386368

پاکستان ایرانی اہلکاروں کو بازیاب کرانے کی سنجیدہ کوشش کر رہا ہے

سیستان و بلوچستان کے سیکورٹی چیف محمد ہادی مرعشی نے کہا
ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے سیکورٹی چیف محمد ہادی مرعشی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اغوا کئے گئے ایرانی بارڈر سیکورٹی اہلکاروں کو بازیاب کرانے کی سنجیدہ کوشش کر رہی ہے۔
پاکستان ایرانی اہلکاروں کو بازیاب کرانے کی سنجیدہ کوشش کر رہا ہے
ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے سیکورٹی چیف محمد ہادی مرعشی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اغوا کئے گئے ایرانی بارڈر سیکورٹی اہلکاروں کو بازیاب کرانے کی سنجیدہ کوشش کر رہی ہے۔

گذشتہ پندرہ اکتوبر کو دہشت گرد عناصر نے ایران کے سرحدی علاقے میرجاوہ میں ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر کے ایرانی بارڈر سیکورٹی فورس کے بارہ اہلکاروں کو اغوا کر کے پاکستان کے اندر منتقل کر دیا تھا-

صوبہ سیستان و بلوچستان کے سیکورٹی چیف محمد ہادی مرعشی نے جو ایران و پاکستان مشترکہ سرحدی کمیشن کے اجلاس میں ایرانی وفد کے سربراہ بھی ہیں، کہا کہ ایران کے بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کی رہائی اور بازیابی دوسرے مشترکہ اجلاس کا اہم ترین موضوع تھا اور پاکستانی وفد نے مکمل اطمینان دلایا ہے کہ حکومت پاکستان ایرانی سرحدی سیکورٹی فورس کے جوانوں کو رہا کرانے کے لئے زیادہ کوشش کرے گی-

ایران اور پاکستان کی نو سو نو کلو میٹر مشترکہ سرحدیں ہیں اور ایران کا جنوب مشرقی صوبہ سیستان و بلوچستان علاقے اور علاقے سے باہر کے ملکوں کے ساتھ تجارتی معاملات کے تعلق سے خاص اہمیت کا حامل ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd990sjyt0js6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ