تاریخ شائع کریں2018 14 December گھنٹہ 13:38
خبر کا کوڈ : 386346

امریکی سینیٹ میں یمن میں امریکی امداد کے خلاف قرارداد منظور

امریکی سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں کہا گیا
امریکی سینیٹ میں یمن جنگ میں امریکی امداد روکنے کی قرارداد منظور کرلی گئی، قرارداد کے حق میں 56 اور مخالفت میں 41 ووٹ ڈالے گئے۔ اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امداد اور ہتھیاروں کی ترسیل فوری طور پر روک دی جائے۔
امریکی سینیٹ میں یمن میں امریکی امداد کے خلاف قرارداد منظور
امریکی سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ میں یمن جنگ میں امریکی امداد روکنے کی قرارداد منظور کرلی گئی، قرارداد کے حق میں 56 اور مخالفت میں 41 ووٹ ڈالے گئے۔ اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امداد اور ہتھیاروں کی ترسیل فوری طور پر روک دی جائے۔

علاوہ ازیں امریکی سینیٹ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف بھی مذمتی قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے  لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjxmetmuqeotz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ