تاریخ شائع کریں2018 13 December گھنٹہ 21:39
خبر کا کوڈ : 386249

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران اور روس کا موقف ایک ہے

ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے اپنی ٹیلی فونی گفتگو
ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف اور روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کی رات اپنی ٹیلی فونی گفتگو میں شام کے بحران کے سیاسی حل کا جائزہ لیا اور اب تک کے اقدامات پر بات چیت کی-
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران اور روس کا موقف ایک ہے
ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے اپنی ٹیلی فونی گفتگو میں شام کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف اور روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کی رات اپنی ٹیلی فونی گفتگو میں شام کے بحران کے سیاسی حل کا جائزہ لیا اور اب تک کے اقدامات پر بات چیت کی-

مغربی ایشیا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران اور روس کا موقف ایک ہے- شام کے بحران میں ایران اور روس نے ترکی کے ساتھ مل کر شام سے متعلق آستانہ امن مذاکرات کی سرپرستی کی تھی-

  آستانہ امن مذاکرات کا ایک بڑا نتیجہ شام میں پرامن علاقوں کا قیام اور سیاسی طریقے سے بحران کے حل کے لئے زمین ہموار کرنا تھا-

شام سے متعلق آستانہ امن مذاکرات ایک ایسا واحد مذاکراتی عمل ہے جس میں امریکا کی کوئی مداخلت نہیں ہے اور اسی وجہ سے شام کے بحران کے حل میں آگے بڑھانے کی راہ ہموار ہو رہی ہے-
https://taghribnews.com/vdcba0bf9rhbw5p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ