تاریخ شائع کریں2018 13 December گھنٹہ 21:07
خبر کا کوڈ : 386242

قومی سلامتی کے خطرے کے پیش نظر چین میں کینیڈین شہری گرفتار

کینیڈا کے گرفتار کئے جانے والے شہریوں کی تعداد دو ہو گئی
مائیکل اسپاوور نامی کینیڈا کے اس شہری کو تین روز قبل چین کی قومی سلامتی کو خطرے سے دوچار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا
قومی سلامتی کے خطرے کے پیش نظر چین میں کینیڈین شہری گرفتار
چین میں کینیڈا کے ایک اور شہری کو گرفتار کر لیا گیا اور اس طرح اس ملک میں گذشتہ چند دنوں کے دوران کینیڈا کے گرفتار کئے جانے والے شہریوں کی تعداد دو ہو گئی ہے۔

چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے بیجنگ میں نامہ نگاروں سے گفتگو میں چین میں کینیڈا کے ایک اور شہری کو گرفتار کئے جانے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مائیکل اسپاوور نامی کینیڈا کے اس شہری کو تین روز قبل چین کی قومی سلامتی کو خطرے سے دوچار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔اس سے قبل چین کے سیکورٹی اہلکاروں نے کینیڈا کے سابق سفارتکار مائیکل کاؤریک کو، جو چین میں ایک بین الاقوامی کمپنی میں سرگرم عمل تھے، گرفتار کر لیا تھا۔انھوں نے کہا کہ گرفتار کئے جانے والے کینیڈا کے ان شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ قانون کے دائرے میں ان کے حقوق کا پاس و لحاظ بھی رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ کینیڈا میں چین کی ہواوے کمپنی کی مالی امور کی ڈائریکٹر مینگ وانزو کو گذشتہ ہفتے امریکہ کے کہنے پر کینیڈا میں گرفتار کر لیا گیا جس کے بعد سے چین اور کینیڈا کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ یہ ایسے میں ہے کہ  چین اور امریکہ کے تعلقات میں پہلے سے کشیدگی چلی آ رہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdceep8xwjh8vwi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ