تاریخ شائع کریں2018 13 December گھنٹہ 20:50
خبر کا کوڈ : 386238

اقتصادی پالیسیوں کے خلاف احتجاج بدستور جاری رکھنے کا اعلان

یلوجیکٹ مظاہروں میں شامل بہت سے لوگوں کا کہنا ہے
یلوجیکٹ مظاہروں میں شامل بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ فرانسیسی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اپنے مظاہرے جاری رکھیں گے-
اقتصادی پالیسیوں کے خلاف احتجاج بدستور جاری رکھنے کا اعلان
فرانس میں یلوجیکٹ مظاہرین نے فرانسیسی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف احتجاج بدستور جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

یلوجیکٹ مظاہروں میں شامل بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ فرانسیسی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اپنے مظاہرے جاری رکھیں گے-

ایک ایسے وقت جب فرانس کے صدر میکرون نے اپنے سابقہ موقف سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے کوشش کی ہے کہ وہ صورت حال پر قابو پانے کے لئے مظاہرین کے کچھ مطالبات تسلیم کرلیں یلوجیکٹ کے مظاہرین نے کہا ہے کہ وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے-

فرانسیسی صدر میکرون نے وعدہ کیا ہے کہ وہ تنخواہوں میں کسی حد تک اضافہ کر دیں گے اور ملازمین اور ریٹائرڈ افراد کے اوور ٹائم سے ٹیکسوں کو معاف کر دیں گے- فرانس کی حکومت نے اس سے پہلے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے اپنے فیصلے کو بھی واپس لے لیا تھا-

واضح رہے کہ یلو جیکٹ مظاہرے صدر میکرون کی اٹھارہ مہینے کی حکومت کے دوران سب سے سنگین بحران کے مترادف ہیں۔ گذشتہ چار ہفتے سے فرانس کے مختلف شہروں میں یلوجیکٹ مظاہرے جاری ہیں اور مظاہرین حکومت کی اقتصادی اصلاحات کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کر رہے ہیں-

را‏ئے  عامہ کے جائزوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فرانس کی آدھی آبادی ابھی بھی اس بات کے حق میں ہے کہ یہ مظاہرے جاری رہنے چاہئیں-
https://taghribnews.com/vdcjtmetouqeo8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ