تاریخ شائع کریں2018 13 December گھنٹہ 11:49
خبر کا کوڈ : 386151

بنگلا دیش میں انتخابی مہم کے آغاز پر سیاسی کارکنان دست و گریباں

تصادم عوامی لیگ اور بنگلا دیش نیشنل پارٹی کے کارکنان کے درمیان ہوا۔
بنگلا دیش میں انتخابی مہم کا آغاز خوشگوار ثابت نہیں ہوسکا۔ سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تازہ جھڑپ میں 3 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔
بنگلا دیش میں انتخابی مہم کے آغاز پر سیاسی کارکنان دست و گریباں
تصادم عوامی لیگ اور بنگلا دیش نیشنل پارٹی کے کارکنان کے درمیان ہوا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش میں انتخابی مہم کا آغاز خوشگوار ثابت نہیں ہوسکا۔ سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تازہ جھڑپ میں 3 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔

بنگلا دیش کے جنوبی ضلع نواکھالی میں آج عوامی لیگ کی ریلی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 29 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق حکمراں جماعت عوامی لیگ سے ہے۔

سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تصادم کا دوسرا واقعہ فرید پور ضلع میں پیش آیا جہاں بنگلا دیش نیشنل پارٹی کے حامیوں نے حکمراں جماعت عوامی لیگ کے کارکن کو ڈنڈے سے مار مار کر قتل کردیا۔

بنگلا دیش میں نتخابی مہم کا آغاز پیر سے ہو گیا ہے اور صرف تین دن کے دوران سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان مختلف جھڑپوں میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن رہنما خالدہ ضیاء اہم رہنماؤں کے ہمراہ جیل میں قید جبکہ ان کے بیٹے اور پارٹی چیئرمین جلاوطن ہیں۔ اپوزیشن نے توقع کے برعکس گزشتہ ہفتے ہی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا جس کے بعد کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdk90sfyt0jf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ