تاریخ شائع کریں2018 13 December گھنٹہ 11:37
خبر کا کوڈ : 386143

ٹرمپ کے سابق وکیلکع 3 سال قید کی سزا سنادی گئی

ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن کو تین سال قید کی سزا سنا دی گئی
مائیکل کوہن کا عدالت میں اپنے جرائم کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرمپ کے غلط کاموں کو چھپانا اور پردہ پوشی کرنا میری ڈیوٹی تھی۔
ٹرمپ کے سابق وکیلکع 3 سال قید کی سزا سنادی گئی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن کو تین سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق مائیکل کوہن کا عدالت میں اپنے جرائم کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرمپ کے غلط کاموں کو چھپانا اور پردہ پوشی کرنا میری ڈیوٹی تھی۔

مائیکل کوہن پر ٹیکس فراڈ، مالیاتی اداروں اور کانگریس سے غلط بیانی، انتخابی مہم کی خلاف ورزی اور اداکارہ سمیت ٹرمپ کی دو مخالف خواتین کو پیسے دے کر خاموش کرانے کے الزامات تھے۔

مائیکل کوہن ان تمام الزامات پر پہلے ہی اقرار جرم کر چکے تھے جس پر نیویارک کی ڈسٹرکٹ عدالت نے مائیکل کوہن کے فیصلے میں نرمی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کوہن کو تین سال قید کی سزا سنا دی۔
https://taghribnews.com/vdceep8xxjh8vzi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ