تاریخ شائع کریں2018 13 December گھنٹہ 11:22
خبر کا کوڈ : 386133

کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 2 نوجوانون کو شہید کردیا

مسلح تصادم کے نتیجے میں 2 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے
سرچ آپریشن شروع کیا جس کے دوران سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی اور جوابی فائرنگ کے بعد طرفین کے مابین مسلح تصادم شروع ہوا جس میں 2 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔
کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 2 نوجوانون کو شہید کردیا
ہندوستان کے زیر انتظام شمالی کشمیر کے سوپور میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 2 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ براٹھ کلان سوپور میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) نے مذکورہ علاقہ میں بدھ کی شام کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا جس کے دوران سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی اور جوابی فائرنگ کے بعد طرفین کے مابین مسلح تصادم شروع ہوا جس میں 2 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

حریت کانفرنس نے کشمیر میں جاری ہلاکتوں پر سخت رد عمل کا اطہار کرتے ہوئے کشمیریوں کی ہلاکتوں کی مذمت کی۔

حریت (ع) کے چیرمین میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق نے کشمیر میں فورسز کی جانب سے نہتے عوام حتیٰ کہ کمسن بچوں اور بچیوں کے خلاف استعمال کئے جا رہے پیلٹ گن پر فوری طور پابندی عائد کئے جانے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کسی بھی خطے میں برسر جدوجہد کسی بھی قوم کے خلاف اس طرح کی سفاکیت کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا اور جس بے دردی کے ساتھ یہاں کے عوام کو مہلک ہتھیاروں اور کالے قوانین کے بل پر دبانے کا عمل جاری ہے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو چاہئے کہ وہ اس کا سنجیدہ نوٹس لیں۔
https://taghribnews.com/vdcds90ssyt0jf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ