تاریخ شائع کریں2018 12 December گھنٹہ 18:34
خبر کا کوڈ : 385997

برطانوی وزیراعظم کو بریگزٹ ڈیل پر اپنی ہی پارٹی کی مخالفت کا سامنا

اپوزیشن اراکین کی جانب سے تحریکِ عدم اعتماد کا سامنا ہو سکتا ہے
برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو بریگزٹ ڈیل پر اپنی پارٹی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے تحریکِ عدم اعتماد کا سامنا ہو سکتا ہے
برطانوی وزیراعظم کو بریگزٹ ڈیل پر اپنی ہی پارٹی کی مخالفت کا سامنا
برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو بریگزٹ ڈیل پر اپنی پارٹی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے تحریکِ عدم اعتماد کا سامنا ہو سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو بریگزٹ ڈیل پر اپنی پارٹی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے تحریکِ عدم اعتماد کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں کنزرویٹو پارٹی کے اراکین وزیراعظم تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے درکار 15 فیصد اراکین کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ کنزرویٹو پارٹی کے رہنما گراہم براڈی نے میڈیا کو بتایا کہ بریگزٹ ڈیل پر وزیراعظم کے حامی اراکین نے بھی ہماری حمایت کی ہے، ہمیں مطلوبہ اراکین کی حمایت حاصل ہوگئی ہے اور آج پارلیمنٹ اجلاس میں کسی بھی وقت قرارداد پیش کردی جائے گی۔

کنزرویٹو پارٹی کے رہنما گراہم براڈی نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر آج اجلاس کے دوران کسی بھی وقت ووٹنگ ہوسکتی ہے اور قرارداد پر ووٹنگ کے نتائج کو بھی عام کردیا جائے گا۔ اپوزیشن اپنی قرارداد کی منظوری کے لیے پُرامید ہے۔اس سے قبل برطانوی سپریم کورٹ نے بھی وزیراعظم تھریسامے کو یورپی یونین سے انخلاء پر دوبارہ ریفرنڈم کرانے، ڈیل پر رائے شماری موخر کرنے یا یورپی یونین سے ازسرنو معاہدے کا اختیار بھی دے دیا گیا تھا تاہم یورپی یونین کے رہنماؤں نے نئے معاہدے سے انکار کیا تھا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے اختیارات ملنے کے بعد برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے یورپی یونین کے ساتھ طے پانے والے بریگزٹ ڈیل پر پارلیمنٹ میں ہونے والی رائے شماری کو موخر کردیا تھا۔

یورپی یونین سے انخلاء کے معاملے پر وزیراعظم تھریسامے کو شدید دباؤ کا سامنا رہا ہے، خود وزیراعظم کی کابینہ کے کئی اراکین اختلاف رائے کے باعث مستعفی ہوگئے تھے اور پارٹی رہنماؤں کی مخالفت کا بھی سامنا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaomne049nao1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ