تاریخ شائع کریں2018 12 December گھنٹہ 18:30
خبر کا کوڈ : 385995

بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے ایرانی وزیر صحت نئی دہلی پہچ گئے

سلامتی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے نئی دہلی پہنچ گئے
ایران کے وزیر صحت حسن قاضی زادہ ہاشمی ایران میں ماؤں، بچوں اور خوراک کی سلامتی اور صحت عامہ کے شعبے میں ہونے والی ترقی و پیشرفت اور اس میدان میں ایران کی کارکردگی کو پیش کرنے اس بین الاقوامی اجلاس میں شریک ہوئے ہیں-
بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے ایرانی وزیر صحت نئی دہلی پہچ گئے
ایران کے وزیر صحت حسن قاضی زادہ ہاشمی، ماؤں بچوں اور خوراک کی سلامتی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں-

ایران کے وزیر صحت حسن قاضی زادہ ہاشمی ایران میں ماؤں، بچوں اور خوراک کی سلامتی اور صحت عامہ کے شعبے میں ہونے والی ترقی و پیشرفت اور اس میدان میں ایران کی کارکردگی کو پیش کرنے اس بین الاقوامی اجلاس میں شریک ہوئے ہیں-

ایران میں بچوں اور دوران حمل، ماؤں کی اموات کی شرح کو کم کرنے میں ایران نے شاندارکامیابی حاصل کی ہے اور اس شعبے میں وہ دنیا کے ان ملکوں کی صف میں شامل ہے جہاں بچوں اور دوران حمل ماؤں کی اموات کی شرح بہت کم ہے-

ایران کے وزیر صحت دہلی میں ہونے والے اس اجلاس میں رکن ملکوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ اس شعبے میں تعاون کی راہوں کو بھی تلاش کریں گے-
https://taghribnews.com/vdci3wapwt1av32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ