تاریخ شائع کریں2018 12 December گھنٹہ 18:25
خبر کا کوڈ : 385994

ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر بن سلمان سے عقد احوت کا اعلان کردیا

عالمی تنقید کے باوجود وہ بن سلمان کی حمایت کرتے رہیں گے
مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس اور یمن پر جاری جارحیت کے تعلق سے سعودی حکام پر شدید تنقید کے باوجود امریکی حکام خاص طور سے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے سعودی ولیعہد بن سلمان کی حمایت اور ان کا دفاع جاری ہے۔
ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر بن سلمان سے عقد احوت کا اعلان کردیا
امریکی صدر ٹرمپ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے میں سعودی ولیعہد بن سلمان پر ہونے والی شدید عالمی تنقید کے باوجود وہ بن سلمان کی حمایت کرتے رہیں گے۔

مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس اور یمن پر جاری جارحیت کے تعلق سے سعودی حکام پر شدید تنقید کے باوجود امریکی حکام خاص طور سے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے سعودی ولیعہد بن سلمان کی حمایت اور ان کا دفاع جاری ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے بیس نومبر کو بھی اعلان کیا تھا کہ اگر سعودی ولیعہد بن سلمان کو جمال خاشقجی کے قتل کا علم رہا ہوگا تو بھی امریکہ سعودی عرب کا شریک بنا رہے گا۔ انھوں نے امریکہ کے ساتھ سعودی عرب کے اسلحے کے سودوں کو بھی سراہا اور کہا کہ امریکہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ امریکہ اب تک مخالف صحافی جمال خاشقجی قتل کیس میں سعودی عرب کے خلاف کوئی بھی اقدام کرنے سے گریز کرتا رہا ہے جبکہ وہ اس ملک کے ساتھ ہتھیاروں کے سمجھوتوں کا بھی تحفظ کر رہا ہے -

اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ واشنگٹن اور ریاض مشترکہ طور پر اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ ظاہر کریں کہ جمال خاشقجی کے قتل میں بن سلمان کا کوئی کردار نہیں تھا -
https://taghribnews.com/vdchwmnxk23n6wd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ