تاریخ شائع کریں2018 12 December گھنٹہ 18:21
خبر کا کوڈ : 385993

ٹیلی کام کمپنی ہوا وے کی چیف فنانشل آفیسر ضمانت پر رہا

مینگ وان ژو کو جنھیں کینیڈا میں گرفتار کر لیا گیا تھا ضمانت پر رہا کر دیا گیا
معروف ٹیلی کام کمپنی ہوا وے کی چیف فنانشل آفیسر، یا سی ایف او مینگ وان ژو کو پچہتر لاکھ ڈالر کی ضمانت اور کچھ دیگر شرائط منجملہ الکٹرانیک پاؤں بند پہننے کی شرط پر رہا کر دیا
ٹیلی کام کمپنی ہوا وے کی چیف فنانشل آفیسر ضمانت پر رہا
چین کی معروف ٹیلی کام کمپنی ہوا وے کی چیف فنانشل آفیسر مینگ وان ژو کو جنھیں کینیڈا میں گرفتار کر لیا گیا تھا ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

کینیڈا کے  شہر وینکور کی عدالت نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات چین کی معروف ٹیلی کام کمپنی ہوا وے کی چیف فنانشل آفیسر،  یا سی ایف او مینگ وان ژو کو پچہتر لاکھ ڈالر کی ضمانت اور کچھ دیگر شرائط  منجملہ الکٹرانیک پاؤں بند پہننے کی شرط پر رہا کر دیا-  وینکور کی عدالت نے ہوا وے کمپنی کی چیف فنانشل آفسیر کو مشروط پر رہا کیا ہے تاکہ کینیڈا کی حکومت انہیں امریکا کے حوالے کرنے پر کوئی فیصلہ کر سکے-

چینی کمپنی کی اس عہدیدار کو امریکا کے کہنے پر وینکور ہوائی اڈے پر گرفتار کر لیا گیا تھا - کینیڈا کی پولیس نے مینگ وان ژو  کو  ایران کے خلاف واشنگٹن کی غیر قانونی پابندیوں کی حلاف ورزی کرنے کے  بہانے امریکا کے کہنے پر گرفتار کیا تھا-

چینی وزارت خارجہ نے گذشتہ سنیچر کو بیجنگ میں کینیڈا کے سفیر کو طلب کر کے واقعے پر سخت احتجاج کیا تھا- چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام انتہائی پست اور گھٹیا عمل ہے اور کینیڈا کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر چینی کمپنی کی آفیسر کو رہا کر دے- چینی وزارت خارجہ نے یہ بھی دھمکی دی تھی کہ اگر کینیڈا نے مینگ وان ژو کو فوری طور پر رہا نہ کیا تو اس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں- چینی کمپنی ہوا وے نے بھی اپنے ایک بیان میں کینیڈا  کے اس اقدام کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ کمپنی بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنی سرگرمیاں انجام دیتی ہے-
https://taghribnews.com/vdcgyn9wwak97y4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ