تاریخ شائع کریں2018 12 December گھنٹہ 13:23
خبر کا کوڈ : 385858

ٹرمپ کا جنسی اسکینڈل کے لیے 2 ماڈلز کو بھاری رقم کی ادائیگی

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے انکشاف کیا
انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کے قانونی مشیر مائیکل کوہن کی جانب سے جنسی اسکینڈل کو چھپانے کے لیے دو خاتون ماڈلز کو بھاری رقم کی ادائیگی پر صدر کا مواخذہ ہوسکتا ہے۔
ٹرمپ کا جنسی اسکینڈل  کے لیے 2 ماڈلز کو بھاری رقم کی ادائیگی
وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ممکنہ مواخذے پر شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلی حکومت کے ہاتھوں مواخذے کے خدشات رکھتے ہیں جس کا اظہار امریکی صدر اپنے قریبی حلقوں سے نجی محافل میں بھی کیا کرتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ایک قریبی ذرائع نے بھی سی این این کو بتایا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کے قانونی مشیر مائیکل کوہن کی جانب سے جنسی اسکینڈل کو چھپانے کے لیے دو خاتون ماڈلز کو بھاری رقم کی ادائیگی پر صدر کا مواخذہ ہوسکتا ہے۔

امریکی صدر کے مواخذے کی خبریں اُس وقت سے زور پکڑ رہی ہیں جب نیویارک کی عدالت میں صدر ٹرمپ کے خلاف  قانونی ماہرین نے ایک درخواست جمع کرائی ہے جس میں مائیکل کوہن کے توسط سے خاتون ماڈلز کو خاموش رہنے کے لیے رقم کی ادائیگی پر مواخذے کی استدعا کی گئی ہے۔

ڈیموکریٹک کے منتخب نمائندوں کا بھی کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ قانون شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں اور حکومت کی تبدیلی کے بعد یا مواخذے کی صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ کو انہی مقدمات میں جیل ہوسکتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgnn9w7ak9774.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ