تاریخ شائع کریں2018 12 December گھنٹہ 12:49
خبر کا کوڈ : 385837

راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں کانگریس کامیاب

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے
بھارتیہ جنتا پارٹی کو پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج میں زوردار شکست ملی ہے جس کے بعد راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں کانگریس حکومت بنانے کی راہ پرگامزن ہے۔
راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں کانگریس کامیاب
بھارتیہ جنتا پارٹی کو پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج میں زوردار شکست ملی ہے جس کے بعد راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں کانگریس حکومت بنانے کی راہ پرگامزن ہے۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہم مینڈیٹ کو شائستگی و انکساری سے تسلیم کرتے ہیں اور ہار جیت زندگی کا اہم حصہ ہے۔

انہوں نے کہا آج کا فیصلہ ہمیں آگے کےلئے حوصلہ دے گا اور بی جے پی کارکنوں نے اسمبلی انتخابات میں دن رات کام کیا جس کے لئے میںان کا شکرگذار ہوں۔

دوسری جانب پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کو دیکھتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے عوام سے کئے وعدے پورے نہیں کئے جس سے لوگ ان سے خوش نہیں تھے اور بی جے پی کو اسمبلی انتخابات میں شکست دینے کے بعد اب کانگریس تبدیلی کے لئے کام کرے گی اور 2019 میں بھی اسے شکست دے گی۔

واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو دو ریاستوں میں شکست اور تین ریاستوں میں کامیابی ملی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdsk0s5yt0jj6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ