تاریخ شائع کریں2018 11 December گھنٹہ 14:38
خبر کا کوڈ : 385445

امریکی پابندیوں سے ایرانی معیشت ہرگز متاثر نہیں ہوگی

پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا
حال ہی میں امریکہ نے ایران پر معاشی پابندیاں عائد کیں تاہم ایرانی قوم نے معاشی پابندیوں کے ساتھ جینا سیکھ لیا ہے اور عائد کردہ معاشی پابندیوں سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا.
امریکی پابندیوں سے ایرانی معیشت ہرگز متاثر نہیں ہوگی
پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں سے ایرانی معیشت ہرگز متاثر نہیں ہوگی.

پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے پاکستانی نجی خبررساں ادارے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران معاشی پابندیوں کے باوجود اپنا مشن جاری رکھے ہوئے ہے.

مہدی ہنردوست کا کہنا تھا کہ حال ہی میں امریکہ نے ایران پر معاشی پابندیاں عائد کیں تاہم ایرانی قوم نے معاشی پابندیوں کے ساتھ جینا سیکھ لیا ہے اور عائد کردہ معاشی پابندیوں سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا.

پاکستان میں ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران مضبوط مسلم ملک ہے اور ایرانی اقتصاد دان پابندیوں سے پہلے اپنی پالیسی ترتیب دے چکے تھے.

مہدی ہنر دوست نے کہا کہ خلیج فارس کے ممالک سمیت مسلم ممالک کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا.

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایران کے خوشگوار تعلقات ہیں، ہم باہمی روابط کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں. ایران، پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلئے حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے.
https://taghribnews.com/vdci5wapwt1av52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ