تاریخ شائع کریں2018 11 December گھنٹہ 14:26
خبر کا کوڈ : 385436

پاکستانی اسمبلیمیں کشمیر، فلسطین اور یمن میں قتل عام کے خلاف قرارداد پیش

مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی
قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر بھی کشمیر، فلسطین اور یمن میں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔
پاکستانی  اسمبلیمیں کشمیر، فلسطین اور یمن میں قتل عام کے خلاف قرارداد پیش
انسانی حقوق کے عالمی دن پر کشمیر، فلسطین اور یمن میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر بھی کشمیر، فلسطین اور یمن میں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یمن میں گذشتہ کچھ عرصہ سے اتحادی افواج بیگناہ مسلمانوں کو قتل کر رہی ہیں، سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ میں موجودہ تمام اسلامی ممالک کے سفیروں کو مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کرنی چاہیئے۔ حکومت پاکستان یمن مسئلے پر فریق بننے کے بجائے ثالثی کا کردار ادا کرے اور یمن میں فوری جنگ بندی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ یہ ایوان فلسطین، یمن اور ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر، میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتا ہے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ یمن مسئلہ کشمیراور مسئلہ فلسطین کے فوری حل کیلئے اقدامات کرے۔
https://taghribnews.com/vdcipwapqt1av52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ