تاریخ شائع کریں2018 11 December گھنٹہ 14:04
خبر کا کوڈ : 385426

ٹرمپ کا ایک اور مضحکہ خیز دعویٰ

امریکی صدر نے اپنی ایک ٹویٹ میں مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے
امریکی صدر نے اپنی ایک ٹویٹ میں مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ فرانس میں مظاہرین ’ہمیں ٹرمپ چاہیئے‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔
ٹرمپ کا ایک اور مضحکہ خیز دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فرانس میں تیل کی قیمتوں میں اضافے پر جاری احتجاج میں مظاہرین ہمیں ٹرمپ چاہیے کے نعرے لگا رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں جاری فسادات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جلتی پر تیل چھڑکنے والا بیان سامنے آیا ہے، امریکی صدر نے اپنی ایک ٹویٹ میں مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ فرانس میں مظاہرین ’ہمیں ٹرمپ چاہیئے‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ پیرس میں حکومت اور مظاہرین کے درمیان طے پانے والا معاہدہ سود مند ثابت نہیں ہوا، ملک بھر میں مظاہرین زائد قیمتیں ادا کرنے کو تیار نہیں۔

صدر ٹرمپ کو فرانس میں مظاہرین کی جانب سے اپنے حق میں نعرے لگانے سے متعلق غلط  فہمی دائیں بازو کے متحرک کارکن کی ایک ٹوئٹ سے ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ مظاہرین جو 3 نعرے بلند کر رہے ہیں ان میں سے ایک ’ہمیں ٹرمپ چاہیئے‘ بھی ہے۔

درحقیقت ٹرمپ اور ان کے حامیوں کو یہ غلط فہمی لندن میں امریکی صدر کی آمد پر استقبال کے لیے جمع ہونے والے ایک اجتماع کی ویڈیو دوبارہ وائرل ہونے سے ہوئی۔ اس ویڈیو میں ایک شخص ٹرمپ کی شکل کا ماسک لگائے ہوئے ہے اور استقبال کے لیے موجود افراد کے ہمراہ ہمیں ٹرمپ چاہیئے کے نعرے لگا رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchimnx-23n6kd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ