تاریخ شائع کریں2018 11 December گھنٹہ 12:55
خبر کا کوڈ : 385365

پاکستان میں مذہبی رہنماؤں کی جان کو خطرات لاحق

تھریٹس الرٹ جاری ، ڈی پی او نے سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت کر دی۔
ضلع بنوں کو ملک کے مختلف سکیورٹی ایجنسیوں سے مختلف قسم کے سکیورٹی تھریٹس موصول ہوئے ہیں مذکورہ شخصیات اپنی سرگرمیاں محدود رکھیں اور غیر ضروری اجتماعات میں شرکت اور نقل و حرکت سے گریز کریں
پاکستان میں مذہبی رہنماؤں کی جان کو خطرات لاحق
پاکستان میں مذہبی رہنماؤں کی جان کو خطرات لاحق

بنوں کے ڈسٹرکٹ خطیب سمیت چھ اہم علماء کے نام تھریٹس الرٹ جاری ، ڈی پی او نے سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت کر دی۔ 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ضلعی خطیب مفتی عبدالغنی ایڈووکیٹ ، مولانا سید نسیم علی شاہ مہتمم مدرسہ المرکز الاسلامی ، مولانا منہاج الدین امام مسجد مبارک ، مولانا اعزاز اللہ حقانی مہتمم مدرسہ یتیم خانہ ،  حافظ عبدالستار شاہ بخاری مہتمم مدنی مسجد مال منڈی اور مولانا شیر نواز مہتمم احیاء العلوم مدرسہ بچکی جانی خیل کے نام پر ایڈوائزری نوٹس جاری کیا ہے کہ ضلع بنوں کو ملک کے مختلف سکیورٹی ایجنسیوں سے مختلف قسم کے سکیورٹی تھریٹس موصول ہوئے ہیں مذکورہ شخصیات اپنی سرگرمیاں محدود رکھیں اور غیر ضروری اجتماعات میں شرکت اور نقل و حرکت سے گریز کریں ، یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ آتے جاتے وقت راستے اور اوقات سفر تبدیل کیا کریں اور ڈرائیور کو اکیلا نہ چھوڑیں گاڑی میں بیٹھنے سے قبل نیچے اچھی طرح چیک کیا کریں ڈی پی او کی طرف سے حفاظت کے طور پر دس نقاط بتائے گئے ہیں مذکورہ ایڈوائزری نوٹس کی کاپی آ ئی جی خیبر پختونخوا ، کمشنر بنوں ڈویژن ، ڈی آ ئی جی بنوں ، کمانڈنٹ 116بریگیڈ اور ڈپٹی کمشنر بنوں کو ارسال کر دی گئی ہے.
https://taghribnews.com/vdcjmietiuqeotz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ