تاریخ شائع کریں2018 10 December گھنٹہ 19:14
خبر کا کوڈ : 385186

حقوق کی بازیابی کے لیے مزاحمت کے راستے پر پوری طرح کاربند ہیں

تحرک حماس اور جہاد اسلامی نے الگ الگ بیانات جاری کرکے کہا
فلسطین کے عوام مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور غاصب صیہونیوں کو مقبوضہ علاقوں میں چین سے زندگی گزارنے کی اجازت نہیں دیں گے
حقوق کی بازیابی کے لیے مزاحمت کے راستے پر پوری طرح کاربند ہیں
فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے رام اللہ کے علاقے عوفر میں کی جانے والی کارروائی کو تحریک پر کاربند رہنے کی علامت قرار دیا ہے۔

 صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق عوفر ٹاؤن کے قریب اتوار کی شب ایک فلسطینی گاڑی سے صہیونیوں کی ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم گیارہ صیہونی زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والے صہیونیوں میں سے کئی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحرک حماس اور جہاد اسلامی نے الگ الگ بیانات جاری کرکے کہا ہے کہ فلسطین کے عوام مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور غاصب صیہونیوں کو مقبوضہ علاقوں میں چین سے زندگی گزارنے کی اجازت نہیں دیں گے۔حماس کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ صیہونیوں کے غاصبانہ قبضے کے خلاف مزاحمت کرنا فلسطینیوں کا جائز اور قانونی حق ہے۔ بیان کے مطابق عوفر آپریشن اس بات کا اعلان ہے کہ فلسطین کے عوام اپنے غصب شدہ حقوق کی بازیابی کے لیے مزاحمت کے راستے پر پوری طرح کاربند ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcaamnei49na61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ