تاریخ شائع کریں2018 10 December گھنٹہ 18:27
خبر کا کوڈ : 385163

ایٹمی معاپدہ یورپ کی سیکورٹی کے لئے اہمیت کا حامل ہے

ایٹمی معاہدے کو یورپ کی سلامتی کے لیے انتہائی اہم اور ضروری قرار دیا
بریسلز میں پورپی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والا جوہری معاہدہ یورپ کی سیکورٹی کے لئے اہمیت کا حامل ہے
ایٹمی معاپدہ یورپ کی سیکورٹی کے لئے اہمیت کا حامل ہے
یورپی وزرائے خارجہ نے ایک بار پھر ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو یورپ کی سلامتی کے لیے انتہائی اہم اور ضروری قرار دیا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس نے بریسلز میں پورپی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والا جوہری معاہدہ یورپ کی سیکورٹی کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔بیلجیئم کے وزیر خارجہ ڈیڈیئر رینڈرز نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یورپی ممالک جامع ایٹمی معاہدے کے حوالےسے آگے کی جانب قدم بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔یورپی یونین کے اٹھائیس رکن ملکوں کا اجلاس بریسلز میں جاری ہے جس میں ایران کے ساتھ مالیاتی لین دین کے خصوصی یورپی نظام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔امریکی حکام کی رخنہ اندازیوں اور دباؤ کے باوجود جرمنی اور فرانس نے ایران کے ساتھ یورپی یونین کے خصوصی مالیاتی نظام ایس پی وی کی میزبانی پر اتفاق کر لیا ہے۔یورپی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی وی نظام پر جلد ہی علمدرآمد شروع کردیا جائے جس کے فورا بعد نو دیگر یورپی ممالک بھی اس نظام میں شامل ہوجائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcfvtdmmw6dcya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ