تاریخ شائع کریں2018 10 December گھنٹہ 15:12
خبر کا کوڈ : 385056

اوپیک کا حالیہ فیصلہ امریکہ کی ایک اور شکست ثابت ہوا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا
اوپیک معاملات میں مداخلت اور تیل پیداوار کو متاثر کرنے کی کوششں کی لیکن اوپیک ممالک کے تعاون بالخصوص ایرانی حکومت کی موثر حکمت عملی سے امریکیوں کو شکست ہوئی.
اوپیک کا حالیہ فیصلہ امریکہ کی ایک اور شکست ثابت ہوا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے حالیہ فیصلے سے امریکی انتظامیہ کو ایک اور شکست ہوئی ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے گزشتہ روز تہران میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی مداخلت کے سامنے اوپیک ممالک کی مزاحمت قابل قدر ہے.

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ امریکہ نے اوپیک معاملات میں مداخلت اور تیل پیداوار کو متاثر کرنے کی کوششں کی لیکن اوپیک ممالک کے تعاون بالخصوص ایرانی حکومت کی موثر حکمت عملی سے امریکیوں کو شکست ہوئی.

اس اجلاس میں ایرانی وزیر تیل نے اوپیک تنظیم کے حالیہ اجلاس سے متعلق رپورٹ پیش کی جس پر ڈاکٹر روحانی نے حکومتی پالیسی بالخصوص وزیر تیل کی کوششوں کو سراہا.

یاد رہے کہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اوپیک ممالک کے دو روزہ طویل مذاکرات کے بعد اس بات سے اتفاق کیا گیا تھا کہ اوپیک اراکین 8 لاکھ اور نان اوپیک ممبران 4 لاکھ بیرل تیل اپنی پیداوار سے کم کریں گے.
https://taghribnews.com/vdcgnn9w3ak97z4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ