تاریخ شائع کریں2018 10 December گھنٹہ 14:23
خبر کا کوڈ : 385008

اگرمندر بنانا ہے تو کسی اور جگہ بنالیں بابری مسجد باقی رہے گی

شیوپال یادو نے کہا
اگرمندر بنانا ہے تو سرجو کے کنارے کہیں زمین تلاش کرلو۔ حکومت کے پاس زمین کی کمی نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا
اگرمندر بنانا ہے تو کسی اور جگہ بنالیں بابری مسجد باقی رہے گی
شیوپال یادو نے کہا ہے کہ بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کی تعمیر نہیں کی جاسکتی۔

سماجوادی سیکولر مورچہ کے سربراہ شیوپال سنگھ یادو نے بی جے پی پر ملک کو کمزور کرنے کا الزام لگاتے ہوئے رام مندرسے متعلق ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابری مسجد کی جگہ رام مندرنہیں بننی چاہئے۔ شیوپال یادو نے اپنی نوتشکیل شدہ سیاسی پارٹی کے پہلی 'جن آکروش ریلی' میں رمابائی میدان میں طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر نہیں بننی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اگرمندر بنانا ہے تو سرجو کے کنارے کہیں زمین تلاش کرلو۔ حکومت کے پاس زمین کی کمی نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ملک کو کمزور کیا ہے اور وہ لوک سبھا الیکشن میں سیاسی فائدہ لینے کے لئے فساد بھڑکانا چاہتی ہے۔

شیوپال سنگھ یادونے کہا کہ سال 1992 میں اس وقت کی  بی جے پی کی قیادت والی موجودہ ریاست حکومت کے ذریعہ تحفظ کی گارنٹی کا حلف نامہ دینے کے باوجود بابری مسجد کو منہدم کردیا گیا تھا۔ وہ ملک میں پھر سے ویسی ہی آگ پھیلانا چاہتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdzk0sjyt0jz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ