تاریخ شائع کریں2018 10 December گھنٹہ 14:03
خبر کا کوڈ : 384990

حماس سے اسرائیل کی شکست کے زمہ دار نتن یاہو ہیں

غزہ پر حالیہ حملے میں شکست کو شرمناک اور ناقابل فراموش قرار دیا
حماس سے اسرائیل کی یہ شکست بہت ہی شرمناک اور ناقال فراموش ہے۔نارتھ شیلڈ آپریشن پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے، حماس کی توانائیوں پر توجہ دی جائے۔
حماس سے اسرائیل کی شکست کے زمہ دار نتن یاہو ہیں
صیہونی حکومت کے مستعفی وزیر جنگ نے غزہ پر حالیہ حملے میں شکست کو شرمناک اور ناقابل فراموش قرار دیا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے مستعفی وزیر جنگ اویگدر لیبر مین نے اتوار کو ایک گفتگو کے دوران غزہ پر حالیہ حملے میں اسرائیلی فوج کی شکست کا ذمہ دار صیہونی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کو قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ حماس سے اسرائیل کی یہ شکست بہت ہی شرمناک اور ناقال فراموش ہے۔ لیبر مین نے صیہونی حکام سے کہا کہ نارتھ شیلڈ آپریشن پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے، حماس کی توانائیوں پر توجہ دی جائے۔
لیبر مین نے غزہ پر جارحیت میں حماس سے اسرائیل کی حالیہ شکست کے بعد وزارت جنگ کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔
یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے منگل چار دسمبر کو یہ دعوی کیا تھا کہ اس نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر حزب اللہ کی تیار کردہ سرنگوں کو پتہ لگایا ہے۔ صیہونی حکومت نے ان مبینہ سرنگوں کو تباہ کرنے کے لئے نارتھ شیلڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcco0q1x2bq4o8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ