تاریخ شائع کریں2018 9 December گھنٹہ 18:57
خبر کا کوڈ : 384702

کوشنر اور سعودی ولیعہد بن سلمان کے درمیان روابط برقرار

سلمان کے درمیان مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد بھی رابطے جاری ہیں
جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی ولیعہد کے ساتھ امریکی صدر کے مشیر کے مسلسل رابطے ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
کوشنر اور سعودی ولیعہد بن سلمان کے درمیان روابط برقرار
اخبار نیویارک ٹائمز نے جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی ولیعہد کے ساتھ امریکی صدر کے مشیر کے مسلسل رابطے ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

اخبار نیو یارک ٹائمز نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کے تین سابق عہدیداروں نے اس اخبار کو بتایا ہے کہ امریکی صدر کے مشیر اور داماد کوشنر اور سعودی ولیعہد بن سلمان کے درمیان مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد بھی رابطے جاری ہیں۔

اس اخبار نے ان دونوں درمیان ایمیل اور پیغامات کے تبادلے کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔

دریں اثنا امریکی سینیٹ کے گیارہ ڈیموکریٹ اراکین نے ایک بار پھر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ اپنے مالی اداروں کے رابطوں کو شفاف بنائیں۔

واضح رہے کہ امریکی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ جمال خاشقجی کا قتل سعودی ولیعہد بن سلمان کے براہ راست حکم سے ہوا ہے مگر امریکی حکومت اس بات کو نظرانداز کر کے اب تک سعودی عرب کے خلاف کوئی بھی کارروائی کرنے سے گریز کرتی رہی ہے اور وہ اس ملک کے ساتھ فوجی سمجھوتوں کا بھی تحفظ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdzo0sxyt0j56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ