تاریخ شائع کریں2018 9 December گھنٹہ 14:40
خبر کا کوڈ : 384594

امریکہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات کو رسمی حیثیت دینے کیلے کوشاں

اسرائیل سعودی عرب تعلقات کو رسمی شکل دینے کی کوشش تیز کر دی
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے اسرائیل سعودی عرب تعلقات کو رسمی شکل دینے کی کوشش تیز کر دی ہے۔
امریکہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات کو رسمی حیثیت دینے کیلے کوشاں
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے اسرائیل سعودی عرب تعلقات کو رسمی شکل دینے کی کوشش تیز کر دی ہے۔

صیہونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق  موساد کے سربراہ یوسی کوہن اور بہت سے امریکی عہدیدار اسرائیل سعودی عرب تعلقات کو رسمی شکل دینے میں نتن یاہو کی مدد کر رہے ہیں۔
 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نتن یاہو کو پوری امید ہے کہ امریکہ کے تعاون سے دو ہزار انیس کے عام انتخابات سے پہلے پہلے اسرائیل سعودی عرب تعلقات کو رسمی شکل دے دی جائے گی۔
 بعض صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت تعلقات معمول پر لانے کی غرض سے متعدد عرب ملکوں کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے۔
حالیہ برسوں کے دوران سعودی عرب سمیت خطے کے عرب ملکوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا عمل تیز ہو گیا ہے۔
 عرب ملکوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب اسرائیل برسوں سے فلسطینیوں کے قتل عام میں مصروف ہے اور اس نے سرزمین فلسطین پر ہی بلکہ علاقے کے بعض دوسرے عرب اور اسلامی ملکوں کے بعض علاقوں پر بھی ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔  
https://taghribnews.com/vdcco0q102bq4p8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ