سرنگ کے ذریعہ امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام

امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔
امریکی بارڈر سکیورٹی فورسز نے میکسیکو بارڈر سے سرنگ کے ذریعہ امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا
تاریخ شائع کریں : شنبه ۱۷ آذر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۸:۵۴
موضوع نمبر: 384331
 
امریکی بارڈر سکیورٹی فورسز نے میکسیکو بارڈر سے سرنگ کے ذریعہ امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی بارڈر سکیورٹی فورسز نے میکسیکو بارڈر سے سرنگ کے ذریعہ امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ وسطی امریکہ کے ممالک سے آئے ہزاروں تارکین وطن امریکہ میں داخلے کے لیے مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں، کبھی بھوک ہڑتال اور کبھی احتجاج کے بعد پناہ گزینوں کے ایک گروپ نے سرحدی باڑ کے ساتھ سرنگ کھود کر امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔  اس موقع پر سکیورٹی اہلکاروں نے پناہ گزینوں کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بیشتر کو گرفتار کرلیا ہے۔
Share/Save/Bookmark