QR codeQR code

پولیس کی شجاعت اور بہادری نے دہشتگردانہ حملے ناکام بنا دیا

چابہار دہشت گردانہ حملے میں ملوث بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

8 Dec 2018 گھنٹہ 17:05

اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ پولیس کے سربراہ جنرل حسین اشتری نے کہا ہے کہ چابہار دہشت گردانہ حملے میں ملوث بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ پولیس کے سربراہ جنرل حسین اشتری نے کہا ہے کہ چابہار دہشت گردانہ حملے میں ملوث بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

ایرانی پولیس کے سربراہ جنرل اشتری نے چابہار دہشت گردانہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی ہوشیاری شجاعت اور بہادری کی وجہ سے خود کش حملہ آور پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے سے پہلے ہی ہلاک ہوگیا۔
جنرل اشتری نے کہا کہ چابہار دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لئے اور بھی اقدامات انجام دئے گئے ہیں اور جلد ہی باقی عناصراور ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ جمعرات کو ایران کے جنوب مشرقی ساحلی شہر چابہار میں ایک خودکش دہشت گرد نے پولیس اسٹیش کو کار بم دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی فورس کے جوانوں کی بروقت کارروائی کی وجہ سے حملہ آور اپنی کار پولیس اسٹیشن کے اندر نہیں لے جاسکا اور باہر ہی اس نے دھماکہ خیز مواد سے لدی ہوئی کار کو اڑا دیا۔ اس حملے میں دو افراد شہید اور ابیالیس دیگر زخمی ہوگئےتھے۔


خبر کا کوڈ: 384300

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/384300/پولیس-کی-شجاعت-اور-بہادری-نے-دہشتگردانہ-حملے-ناکام-بنا-دیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com